وزیر اوقاف: مراکش میں ۱۴ هزار قرآنی مدرسے سرگرم عمل

IQNA

وزیر اوقاف: مراکش میں ۱۴ هزار قرآنی مدرسے سرگرم عمل

10:09 - December 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3503891
بین الاقوامی گروپ: مراکش کے وزیر اوقاف و امور اسلامی کے مطابق ملک میں چودہ ہزار قرآنی مدرسے درس و تدریس میں مصروف عمل ہیں

وزیر اوقاف:مراکش میں ۱۴ هزار قرآنی مدرسے سرگرم عمل

 

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ Morocco World News؛ کے مطابق  جشن میلاد حضرت محمد(ص) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد توفیق نے کہا : ساڑھے چار ہزار ایسے مدرسے قایم ہیں جہاں صرف طالبات قرآنی تعلیمات کے حصول میں مصروف ہیں۔

 

توفیق احمد کا کہنا تھا: ۳۰۰ نیے مدارس بھی جلد قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لیے کھولے جائیں گے۔

 

انکا کہنا تھا: مراکش میں قرآنی مدرسوں کے اہم اہداف میں سے شدت پسندی کا مقابلہ کرنا ہے اور اسی حوالے سے ان مدارس کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے

 

مراکش میں جہاں کہیں مسجد قایم ہوتی ہے وہی پر اسکے ساتھ ایک ہال بھی تعمیر کیا جاتا ہے جہاں بچوں کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کیا جاتا ہے۔

 

بارہ اور تیرہ سال کے بعد طلبا کو اسلامی احکام اور فقہ کی تعلیمات سے مزین کرنے کا اہتمام ہوتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اکثر ممالک میں جدید طرز تعلیم اور اسکولوں کی وجہ سے پرانے طرز کے قرآنی مدرسے اس وقت فراموش کیے جارہے ہیں/.

3669133

نظرات بینندگان
captcha