سلامتی کونسل سےسعودی ولی عھد کے اموال ضبط کرنے کی درخواست

IQNA

سلامتی کونسل سےسعودی ولی عھد کے اموال ضبط کرنے کی درخواست

7:42 - December 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3503915
بین الاقوامی گروپ: انسانی حقوق کی تنظیم نے یمن میں امداد پہنچانے میں رکاوٹ کی وجہ سے درخواست کی ہے کہ سعودی ولی عھد کو ممنوع السفر قرار دیکر انکے اموال کو ضبط کیا جائے

سلامتی کونسل سےسعودی ولی عھد کے اموال ضبط کرنے کی درخواست

 

ایکنا نیوز- سیٹلایٹ چینل اللؤلؤة کے مطابق ہومین رایٹس واچ کے ترجمان کا کہنا تھا :  یمن کے محاصرے نے ایک عظیم انسانی المیے کو جنم دیا ہے اور اگر سعودی اتحادی فورسز نے امدادی سامان پہنچانے میں رکاوٹ ختم نہ کی تو ہماری درخواست کہ سعودی ولی عھد«محمد بن سلمان» کے اموال کو بلاک اور ان پر سفری پابندیاں لگائی جائے۔

 

انسانی حقوق کی تنظیم ن یمن کی صورتحال کو انسانی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا اور کہا کہ یمن کے زمینی، ہوایی اور سمندری راستوں کو فوری طور پر کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

 

انسانی حقوق تنظیم کے اعلی عہدہ دار«جمیز روس» نے بھی اس حوالے سے کہا ہے: سلامی کونسل کے بعض اراکین جیسے برطانیہ،امریکہ اور فرانس وغیرہ حملہ آور فورسز کی حمایت کرتے ہیں اور نکی ایماء پر بدترین واقعات یمن میں رونما ہورہے ہیں ۔/

3670531

 

نظرات بینندگان
captcha