برطانیہ؛ مسجدوں کے دروازے سب پر کھول دیے گیے

IQNA

برطانیہ؛ مسجدوں کے دروازے سب پر کھول دیے گیے

8:49 - February 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3504222
بین الاقوامی گروپ: گذشتہ روز" مسجد کی سیر کیجیے" مہم کے دوران برطانیہ کے دو سو مساجد کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھول دیے گیے

برطانیہ؛ مسجدوں کے دروازے سب پر کھول دیے گیے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  IlmFeed؛ کے مطابق برطانیہ میں مسلم کونسل کے تعاون سے شروع ہونے والی مہم " مسجد کی سیر کیجیے" کا مقصد تمام مذاہب کے ماننے والوں میں وحدت اور ہم آہنگی قایم کرانا ہے

 

اس پروگرام میں غیر مسلم افراد مساجد آکر اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں معلومات اور آشنائی حاصل کرتے ہیں۔

 

اس سال دو سو مساجد نے اس مہم میں حصہ لیا جو سال گذشتہ کی بہ نسبت تعداد میں اضافہ قرار دیا جاتا ہے۔

 

برطانیہ میں مسلم کونسل کے سیکریٹری هارون خان کا کہنا تھا: برطانیہ کے مسلمانوں نے ثابت کردیا کہ وہ میڈیا پروپیگنڈوں کے برعکس انتہائی ملنسار اور صلح پسند لوگ ہیں۔

 

انکا کہنا تھا : اس دن کے حوالے سے ہزاروں غیر مسلم مساجد کا دورہ کرتے ہیں اور اسلام کے حوالے سے سوالات کیے جاتے ہیں۔

 

ایک سروے کے مطابق نوے فیصد برطانوی غیر مسلم آج تک مسجد نہیں گیے ہیں اور اس طرح کے پروگرامز انکے لیے بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

 

برطانیہ میں تیس لاکھ کے لگ بھگ مسلمان رہتے ہیں اور ملک میں ۱۷۵۰ مساجد انکے لیے موجود ہیں۔

3692605

نظرات بینندگان
captcha