جنوبی ایشیاء میں داعش کے خطرات

IQNA

جنوبی ایشیاء میں داعش کے خطرات

8:46 - February 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504235
بین الاقوامی گروپ: مصرکے تکفیری فتووں کے امور کے نظارتی مرکز کے مطابق داعش روھنگیا کے مسلمانوں کے بحران سے ناجایز فایدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتی ہے

جنوبی ایشیاء میں داعش کے خطرات

ایکنا نیوز- آرکاین نیوز کے مطابق مصرکے تکفیری فتووں کے امور کی نظارتی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ تکفیری گروپس برما میں مسلمانوں کی مظلومیت کا رونا رو کر بہانے سے کفر سے جنگ کرنے کے نام پر علاقے میں اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

 

مذکورہ مرکز نے روھنگیا مسلمانوں کے مسایل کا ذکر کرتے ہو ئے کہا : داعش شام اور عراق میں شکست کے بعد ان علاقوں میں قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے

 

مصرکے تکفیری فتووں کے امور کی نظارتی مرکز کے ترجمان کا کہنا تھا: داعش برمی مسلمانوں کے نام پر سیاست کرسکتی ہے اور حال ہی میں ملایشیاء میں داعش کے بعض عناصر گرفتار ہوچکے ہیں۔

 

مرکز نے روھنگیا کے مسایل کو قدیم مسلہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ سال ۲۰۱۲ اور ۲۰۱۵ میں ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں مگر چونکہ اب داعش شام و عراق میں شکست کھا چکی ہے وہ روھنگیا کے حامی بن کرھمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

 

مصرکے تکفیری فتووں کے امور کی نظارتی مرکز نے تمام علاقائی اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسلے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور برما کی حکومت پر دباو ڈالیں تاکہ برما کے مسلمانوں کا مسلہ حل ہوسکے/۔

3693442

نظرات بینندگان
captcha