ایکنا سے گفتگو میں: نجف کے «کاشف الغطاء»فاونڈیشن کی جانب سے نایاب قرآن نسخے کی اشاعت کی اطلاع

IQNA

ایکنا سے گفتگو میں: نجف کے «کاشف الغطاء»فاونڈیشن کی جانب سے نایاب قرآن نسخے کی اشاعت کی اطلاع

12:38 - May 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504576
بین الاقوامی گروپ: «کاشف الغطاء» فاونڈیشن قم میں نایاب قرآنی نسخے کی اشاعت میں کوشاں ہے

ایکنا سے گفتگو میں:نجف کے «کاشف الغطاء»فاونڈیشن کی جانب سے نایاب قرآن نسخے کی اشاعت

ایکنا نیوز- نجف اشرف کے«کاشف الغطاء» فاونڈیشن کے سیکریٹری مرتضی عیوضی نے ایکنا سے گفتگو میں کہا:

بہت سے نادر نسخے صدام کے بعد امریکیوں کے ہاتھ تاراج ہوگیے یا پھر داعش کے حملوں کے بعد موصل میں انکے پاس چلے گیے اور اس وقت ہمارے پاس اکثر قلمی نسخے ناقص حالت میں موجود ہیں

 

عیوضی نے کہا: فاونڈیشن کے تعاون سے ہزاروں کی تعداد میں سی ڈیز اور نسخے اب تک تیار ہوچکے ہیں۔

 

ایکنا سے گفتگو میں:نجف کے «کاشف الغطاء»فاونڈیشن کی جانب سے نایاب قرآن نسخے کی اشاعت

انکا کہنا تھا: اس وقت موجود نسخوں میں سے ایک مصحف کو امیرالمؤمنین علی (ع) کے ہاتھوں کا لکھا قرار دیا جاتا ہے جسکو امام نے اپنے صحابی ھمام کو لکھا ہے جبکہ «الإستبصار شیخ طوسی» کا نسخہ بھی ہمارے پاس موجود ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دیگر قدیمی نسخوں میں  شیخ بهائی سے منسوب نسخہ قابل ذکر ہے۔

 

 

عیوضی کے مطابق موجود قلمی نسخوں میں  قرآن، تفسیر، فقه، اصول، نجوم، ریاضیات، هیأت، طب، شعر، ادبیات اور دیگر اسلامی موضوعات کی کتابیں شامل ہیں۔

 

انہوں نے اصل نسخوں کی بازیابی پر تاکید کرتے ہوئے کہا : بعض نسخوں کے کچھ حصے غایب ہوچکے ہیں بطور مثال روضہ امیرالمؤمنین (ع) مین موجود نسخے کے تیس صفحات امریکی حملے کے دور میں غایب ہوئے اور پھر بیس سال کے بعد برطانیہ میں اسکی فروخت کا اشتہار چھپا ، ہماری کوشش ہے کہ ان نسخوں کو واپس لاسکے۔/

3713135

نظرات بینندگان
captcha