ایکنا نیوز- ترک پبلشرز کے سربراہ مهدی بیردال نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: الکوثر پبلیکیشن ترک شیعوں کے تعاون سے ۱۹۹۲ میں قایم کیا گیا ہے
انکے مطابق ترکی میں تین ملین کے قریب شیعہ آباد ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس پبلیکشن سے پہلے ترکی میں شیعوں کی بہت کم کتابیں موجود تھیں مگر اس پبلشر کے قیام سے بہت سے اہم کتابیں مقامی زبان میں شایع ہوچکی ہیں۔
بیردال کے مطابق دیگر اہم کتابوں کے ہمراہ تفسیر المیزان کا نام قابل ذکر ہے۔
الکوثر پبلشر کے ترجمان کے مطابق ترکی کی بہت سی یونیورسٹیوں میں اس وقت تفسیر المیزان موجود ہے اور متعدد اساتذہ نے اس تفسیر میں دلچسپی کا اظھار کیا ہے۔
مهدی بیردال کے مطابق ترکی میں ۲۷ زبانوں میں قرآنی ترجمے موجود ہیں اور شیعہ صرف «عبدالباقر گلپینارلی» کے ترک ترجمے سے استفادہ کرتے تھے مگر ایک شیعہ یونیورسٹی استاد «مرتضی ترابی» نے استنبولی زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا جوسال ۲۰۰۹ میں چھپ چکا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دیگر کتابوں کے علاوہ شہید مرتضی مطهری اور محسن قرائتی کی متعدد کتابیں ترکی زبان میں شایع ہوچکی ہیں جبکہ نهج البلاغه اور صحیفه سجادیه کے ہزاروں نسخے ترکی میں فروخت ہوچکے ہیں۔
بیردل کے مطابق پانچ سال قبل «انجمن نسل قرآن علامه طباطبایی» مرکز قایم ہوچکا ہے جہاں سے اہل تشیع استفادہ کرتے ہیں اور ہزار طلبا یہاں سے سند وصول کرچکے ہیں۔/