موریتانیہ؛ ۲۰۰ حفاظ کرام کا جشن فارغ التحصیلی

IQNA

موریتانیہ؛ ۲۰۰ حفاظ کرام کا جشن فارغ التحصیلی

12:40 - May 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504587
بین الاقوامی گروپ: دو سو حفاظ کے فارغ التحصیل ہونے کا جشن عربی زبان کے مرکز میں منایا گیا

موریتانیہ؛ ۲۰۰ حفاظ کرام کا جشن فارغ التحصیلی

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے السراج کے مطابق دو سو طلبا نے حفظ قرآن کا کورس مکمل کرلیا ہے اور اسی حوالے سے

انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گیی۔

 

مرکز کے سربراہ شیخ «عبدالرحمن ولد حدن» نے پروگرام سے خطاب میں کہا: گیارہ سال سے مرکز قرآنی شعبے میں مصروف عمل ہے۔

 

انکا کہنا تھا؛ مرکز نے چھ طلبا کے ساتھ کام شروع کیا اور اس وقت ۳۰۰۰ طلبا مرکز کے تین شعبوں میں زیرتعلیم ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے کہ  ۲۰۰ حفاظ فارغ التحصیل ہورہے ہیں جنمیں پچاس طالبات شامل ہیں۔

 

تقریب سے والدین کی نمایندگی کرتے ہوئے  «محمد ولد اسلمو» نے کہا کہ بہت سے والدین نے اپنے بچوں سے قرآنی تعلیم حاصل کی ہے۔

 

مذکور مرکز کے شعبے  نواکشوت، روصو اوربوکی شہروں میں کام کررہے ہیں اور مرکز کی خواہش ہے کہ اگلے دو سالوں میں چھ سو حفاظ کا مشن مکمل کیا جائے۔/

3714856

نظرات بینندگان
captcha