چھبیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کا آغاز اور آیت‌الله‌ سبحانی کا پیغام/ دو تقریب رونمائی

IQNA

چھبیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کا آغاز اور آیت‌الله‌ سبحانی کا پیغام/ دو تقریب رونمائی

9:42 - May 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3504602
بین الاقوامی گروپ: قرآنی نمایش کی افتتاحی تقریب میں اہم قرآنی شخصیات اور اعلی حکام کی شرکت

چھبیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کا آغاز اور آیت‌الله‌ سبحانی کا پیغام/ دو تقریب رونمائی

ایکنا نیوز- چھبیسویں بین الاقوامی قرآنی نمایش «قرآن؛ چراغ هدایت»کے عنوان سے ساتھ گذشتہ روز عصر کے وقت شروع ہوئی جسکی افتتاحی تقریب میں وزیر ثقافت سیدعباس صالحی،قرآن و معارف اسلامی ٹی وی چینل کے سربراہ محمد حسین محمد زادہ،اعلی قرآنی کونسل کے ڈپٹی سید علی بوترابی،نمایندہ ولی فقیہہ حجت‌الاسلام علی محمدی،قرآن وعترت فاونڈیشن کے ڈپٹی عبدالھادی اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں

تہران کے  امام خمینی(ره) کمپلیکس کے یاس جوار ہال میں منعقدہ تقریب میں قرآء اور حفاظ کرام بھی شریک تھے۔

تقریب کا آغاز قاری حمیدرضا احمدی‌وفا، کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد رھبرمعظم کی ویڈیو کلیپ دکھائی گیی اور اسکے بعد ایران کے نامور قاری عباس سلیمی نے فن کا مظاہرہ کیا

 

آیت‌الله‌آلعظمی سبحانی نے ویڈیو پیغام میں رسول اکرم(ص) کے معجزے قرآن کی اہمیت پر خطاب میں کہا کہ نیچر کی طرح قرآن کے بھی اسرار و رموز ہیں جنکو ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

 

ادارہ قرآن و عترت کے عبدالهادی فقهی‌زاده نے بین الاقوامی قرآنی نمایش کے حوالے کہا کہ اس نمایش میں قرآنی ماہرین کے تعاون سے عوامی استفادے کے لیے جدید علمی بنیادوں پر پروگرامز پیش کیے جائیں گے تاکہ جدت کے ساتھ ان امور کو عوام کے لیے پیش کرسکے۔

 

ایرانی وزیر ثقافت سیدعباس صالحی، نےخطاب میں کہا کہ تلاوت اور حفظ میں مقابلے بہت اہم ہیں لیکن قرآنی شعبے میں نظریہ سازی زیادہ موثر ہے اور اس حوالے سے قرآنی کتابوں کی اشاعت ضروری ہے

انہوں نے  امام خمینی(ره) اوررھبر معظم کی تاکیدات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: قرآن کی تلاوت، انکے معانی کا ادراک اور پھر ان پر عمل قرآن کا اصل مقصد ہے

 چھبیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کا آغاز اور آیت‌الله‌ سبحانی کا پیغام/ دو تقریب رونمائی

امیرالمومنین(ع) سے منسوب مصحف کی رونمایی

 

اس تقریب میں  امیرالمؤمنین(ع) سے منسوب نایاب مصحف کی رونمائی بھی کی گیی 

 

نسخہ شناسی کے ترک ماہر طیار آلتی قولاچ نے پروگرام میں خطاب سے کہا کہ اس طرح کے نسخوں کی رونمائی میرے لیے اہم ہے کیونکہ اس سے ہم انکی عظمت اور مظلومیت سے آشنا ہوسکتے ہیں۔

 

ایرانی محقق حمیدرضا مستفید، نے کہا کہ اس نسخے سے ثابت ہوتاہے کہ یہ نسخہ  حفص کے روایت سے ہٹ کر ہے اور ان جیسے نسخوں پر کام کی ضرورت ہے۔

 چھبیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کا آغاز اور آیت‌الله‌ سبحانی کا پیغام/ دو تقریب رونمائی

قرآنی نمایشگاہ ٹکٹ کی منسوخی

 

تقریب میں نمایش کی پچیس سالہ پرانا ٹکٹ وزیر ثقافت کے زریعے سے منسوخ کیا گیا ۔

پروگرام کا اختتام  محمدرسول‌الله گروپ کے تواشیح پر ہوا۔

 

قابل ذکر ہے کہ چھبیسواں بین الاقوامی قرآنی نمایشگاہ اگلے دو ہفتوں تک امام خمینی(ره) کمپلیکس میں ہر روز پانچ سے بارہ بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔/

3715800

نظرات بینندگان
captcha