ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق منور علی بٹ نے مذکورہ کتاب خانہ فرھنگ ایران کے ڈایریکٹر احمد عبداللہ پور کوتحفے میں پیش کیا
منور علی بٹ کے اس موقع پر کہنا تھا: جب بھی اهل بیت (ع) کے حوالے کتاب لکھتا یا ترجمه کرتا ہوں تو ایک خاص قسم کی روحانی تسلی ملتی ہے اور اسی لیے عہد کرچکا ہوں کہ یہ سلسلہ جاری رکھونگا۔
خانہ فرھنگ کے ڈایریکٹر عبداللهپور نے کہا : اهل بیت (ع) سے محبت تعصب سے بالاتر ہے اور اہل سنت سمیت دیگر مذاہب کے لوگ اہل بیت اور حضرت امام حسین(ع) سے اظھار عقیدت کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔
«علی تنها ہے» کتاب میں امام علی(ع) کی شخصیت پر ایرانی دانشور ڈاکٹر علی شریعتی کی تصنیف ہے ۔