اولمپیک ۲۰۲۰ جرمن باکسر کی نظر میں

IQNA

اولمپیک ۲۰۲۰ جرمن باکسر کی نظر میں

7:45 - October 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3505227
بین الاقوامی گروپ- جرمن محجبہ باکسر «زینا ناصر» جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ، ان دنوں اولمپیک ۲۰۲۰ کی تیاری کررہی ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، برلن کی «زینا ناصر» نہ صرف اسپورٹس بلکہ مختلف شعبوں میں جدوجہد کرکے حقوق لینے میں کامیاب رہی ہیں اور آج وہ جرمنی اور دنیا کی معروف باکسر بن چکی ہیں۔

 

«میانہ قد اور سیاہ چادر»، اس کی پہچان بن چکی ہے اور اسلامی حجاب کے ساتھ وہ معروف کمپنی «نایک»؛ کے اشتہاروں میں نظر آتی رہی ہیں۔

 

زینا ناصر کا کہنا ہے:«مذہب میرے لیے اہم ہے اور اسکارف اسپورٹس میں رکاوٹ بالکل نہیں.» پانچ سال سے وہ حجاب کے ساتھ باکسنگ میں کام کررہی ہے اور باقاعدگی سے مسجد آنے جانے کی پابند ہے۔ اس سے پہلے حجاب کی وجہ سے متعدد بار مقابلوں میں شرکت سے محروم کردی گیی تاہم انہوں نے حجاب کو ترک نہیں کیا۔

 

اٹھارہ مقابلوں میں اعزاز

جرمنی میں ایرانی مرکز کے مطابق «زینا ناصر» کا کہنا تھا کہ حجاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کیا اور والدین بھی میرے لیے پریشان تھے مگر آج میں اس مقام پر ہوں کہ اس کو باعث افتخار سمجھتی ہوں۔

 

اٹھارہ لایٹ ویٹ مقابلوں میں وہ چمپین کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں اور اس وقت اولمپیک 2020 کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ ساتھ ساتھ وہ سوشیالوجی میں تعلیم بھی مکمل کررہی ہیں ۔/

3756169

نظرات بینندگان
captcha