ایرانی ملت شجرہ طیبہ ہے/ امریکہ دھمکی سے حماقت ثابت کررہا ہے۔ رہبر انقلاب

IQNA

ایرانی ملت شجرہ طیبہ ہے/ امریکہ دھمکی سے حماقت ثابت کررہا ہے۔ رہبر انقلاب

7:07 - November 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3505397
بین الاقوامی گروپ-رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ایران کی تینوں قوا کے سربراہان، اعلی حکام ، اسلامی ممالک کے سفراء ، عوام کے مختلف طبقات اور 32 ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک مہمانوں سے خطاب میں فرمایا: ایرانی قوم ایمان و استقامت کی بدولت مردانہ وار طاقت کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے۔

ایکنا نیوز- رہبری ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ایران کی تینوں قوا کے سربراہان، اعلی حکام ، اسلامی ممالک کے سفراء ، عوام کے مختلف طبقات اور 32 ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک مہمانوں سے خطاب میں فرمایا: ایرانی قوم نے استقامت سے مثال قایم کی ہے اور مسلم حکمرانوں کو اطمینان رکھنا چاہیے کہ  فتح و کامیابی فلسطینی اور یمنی عوام کو نصیب ہوگی۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دین اسلام کی پیروی اور قرآن کی اطاعت کو بشریت کی سعادت اور نجات کا واحد راستہ قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کا شجرہ طیبہ گذشتہ 40 برسوں سے اسلام ، قرآن اور اہلبیت علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں  تنآور درخت میں تبدیل ہوگیا ہے جو آج علاقائی اور عالمی اقوام کے لئے بہترین نمونہ بن گیا ہے اور امریکہ کی انقلاب اسلامی کے ساتھ دشمنی اور عداوت کی اصلی وجہ بھی یہی ہے کیونکہ امریکہ نہیں چاہتا کہ انقلاب اسلامی دنیا کے لئۓ نمونہ عمل بن جائے۔

ایرانی ملت شجرہ طیبہ ہے/ امریکہ دھمکی سے حماقت ثابت کررہا ہے۔ رہبر انقلاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کے اندر نہفتہ طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مسلمان دین اسلام ، اہلبیت (ع)  اور قرآنی تعلیمات کے سائے میں باہمی اتحاد کے ساتھ  علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کے شوم منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کو اسلام اور مسلمانوں  کا حقیقی اور اصلی دشمن قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ مسلم ممالک میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ اختلافات پیدا کرکے امت مسلمہ پر مسلط ہونے کی ناپاک کوشش جاری ر کھے ہوئے ہے اور مسلمان دانشوروں، سیاستدانوں اور علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کو امریکی سازشوں کے بارے میں آگاہ کریں اور امریکہ کے اتحادی مسلم حکمرانوں کی خیانت اور غداری کے بارے میں بھی مسلمانوں کے اندر بیداری پیدا کریں۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: بعض مسلم حکمراں ، قرآن اور اسلام کی پیروی کرنے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کی پیروی کررہے ہیں اور خطے میں وہ امریکہ کی تفرقہ انگیز سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: البتہ اسلام اور قرآن کی پیروی نہ کرنے والے مسلم حکمرنوں کی امریکہ کی نظر میں بھی کوئی وقعت اور اہمیت نہیں ہے  امریکہ انھیں بھی دھمکی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ اگر میں نے تمہارا ساتھ نہ دیا تو تمہاری حکومت دو ہفتہ بھی نہیں چل سکےگی ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: بعض مسلم حکمراں فلسطین اور یمن میں ہونے والے بھیانک جرائم میں امریکہ اور اسرائیل کے نقش قدم پر گامزن ہیں۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کو تحقیر کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی نظر میں سعودی عرب کی کوئی اہمیت نہیں ہے امریکہ نے سعودی عرب کو دودھ دینے والی گائے سے تشبیہ کرکے سعودی عرب کو اس کی حیثیت دکھا دی ہے۔ جب تک گائے دودھ دیتی ہے وہ استفادہ کرےگا جس دن گائے نے دودھ دینا بند کردیا اسی دن اسے کاٹ کر کھا جائےگا۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی مسئلہ کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے امریکہ ایران سے یہ چاہتا ہے کہ ایران مظلوم قوموں کی حمایت بند کردے۔ ایران فلسطینیوں اور یمنیوں اور افغانیوں کی حمایت بند کردے اور خطے میں امریکی منصوبوں کو ناام بنانے کی کوشش نہ کرے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان اصلی تنازعہ یہ ہے۔ امریکہ نہیں چاہتا کہ ایران نہتے فلسطینیوں کی حمایت کرے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی نہیں چآہتے کہ ایران یمن کے نہتے عربوں کی حمایت کرے۔ لیکن ایران اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہتے ہوئے علاقائی اور عالمی سطح پر مظلوم قوموں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھےگا اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے شوم منصوبوں کامقابلہ کرتا رہےگا۔ مسلمان حکمراں جان لیں کہ اللہ تعالی کی مدد سے فلسطینیوں اور یمنیوں کو فتح نصیب ہوگی۔

تقریب کے اختتام پر رہبر انقلاب شرکاء میں گھل مل گیے اور ان سے ملاقات اور احوال پرسی کی۔/

 

3766793

نظرات بینندگان
captcha