جرمنی؛ «مذاہب برائے امن» کانفرنس

IQNA

جرمنی؛ «مذاہب برائے امن» کانفرنس

12:08 - July 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3506379
بین الاقوامی گروپ- عالمی امن میں مذھب کے کردار پر دسویں عالمی کانفرنس لینڈاو میں منعقد کی جائے گی۔

ایکنا نیوز- «ہمارا واحد مستقبل، سب کی مشترکہ بھلائی» کے عنوان سے کانفرنس «کنستٹنس» میں منعقد ہوگی جسمیں تشدد، شدت پسندی اور انسانی حقوق جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

آخری سالوں میں مذاہب کے درمیان فاصلے بڑھ چکے ہیں اور اسی لیے " مذاھب برائے امن " کانفرنس میں تشدد و شدت پسندی کی وجوہات کا جایزہ لینے کے لیے بیس سے تئیس اگست تک کانفرنس لینڈاو Linddau میں منعقد کی جارہی ہے۔

 

توقع کی جارہی ہے کہ اس کانفرنس میں دنیا کے سوممالک سے نوسو علما اور دانشور شریک ہوں گے جسمیں عالمی مشکلات کے حل، وحدت و بقائے باہمی ، جنگ سے دوری اور دیگر موضوعات پر مذاہب کے حوالے سے معنی خیز گفتگو کی جائے گی۔

 

جرمنی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق مذاہب براِئے امن مرکز کا قیام ۱۹۷۳ کو لایا گیا تھا اور اس میں نوے ممالک کے نمایندے شامل ہیں ، اس ادارے کے تعاون سے پر پانچ سے سات سال کے درمیان اجلاس میں انکے نمایندوں کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔

 

مرکز کے ڈائریکٹر«اولریش اشنایڈر» کا کانفرنس کے حوالے سے کہنا تھا: لینڈاو جو آسٹریا اور سوِئیزرلینڈ کے قریب واقع ہے یہ بہترین جگہ ہے کانفرنس کے لیے اور جغرافیائی حوالے سے نمایندے مذاہب کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

ادارے کی کونسل کے سربراہ گونار اسٹالسٹ کا کہنا تھا: دنیا کے بہت سے ممالک میں لوگ عقیدے کی وجہ سے ایک دوسرے سے جنگ کرتے ہیں حالانکہ مذاہب امن ومحبت میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔/

3827725

 

نظرات بینندگان
captcha