ان پڑھ سعودی خاتون نے ۲۵ سال کے بعد کارنامہ انجام دے دیا

IQNA

ان پڑھ سعودی خاتون نے ۲۵ سال کے بعد کارنامہ انجام دے دیا

8:20 - August 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3508018
تہران(ایکنا) صوبہ «افلاج» کی ۶۸ سالہ خاتون نے کوششوں کے بعد قرآن مجید حفظ کرلیا۔

کویتی اخبار روزنامه «الانباء» کے مطابق سعودی کی ان پڑھ خاتون افلاج کے شهر «البدیع» میں مقیم ہے جنہوں نے ۲۵ سالہ محنت کے بعد حفظ قرآن کا کارنامہ انجام دیا اور گذشتہ دنوں جشن کا اہتمام کیا۔

 

۶۸ ساله سعودی خاتون جن کا نام نہیں بتایا گیا ہے «میمونه» کے علاقے میں رہتی ہے جو ان پڑھ ہونے کے باوجود حفظ قرآن کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

 

وہ ہر آیت کو سن کر اس کو تکرار کرتی اوریوں انہوں نے آہستہ آہستہ مکمل قرآن حفظ کرلیا ہے۔

 

افلاج شہر کے جمعیت حفظ قرآن مرکز کی جانب سے اس خاتون کو ۵ هزار ریال کا انعام دیا گیا، مذکورہ مرکز سے اب تک ۸۰ افراد حفظ قرآن مکمل کرچکے ہیں۔

ان پڑھ سعودی خاتون نے ۲۵ سال کے بعد کارنامہ انجام دے دیا

جشن کا کیک

جمعیت حفظ قرآن افلاج میں ۲ هزار طلبا اور طالبات تحصیل علم میں مصروف عمل ہیں جبکہ ادارے کے چار مرکز خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔/

3914345

نظرات بینندگان
captcha