کووڈ۱۹ متاثرین کیلئے جماعت اسلامی کا امدادی منصوبہ

IQNA

کرونا وبا:

کووڈ۱۹ متاثرین کیلئے جماعت اسلامی کا امدادی منصوبہ

18:00 - June 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509551
تہران (ایکنا) یتیم بچوں کیلئے مفت عصری تعلیم کا نظم، محمد خالد سعید ناظم ورنگل نے امدادی درخواست کردی۔

سیاست نیوز- اس وقت ساری دنیا میں جو وباء پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ساری دنیا میں انسان پریشان ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے۔ اس وباء سے اللہ تعالیٰ نے ہم کو مہلت زندگی دی ہے تو کسی اہم کام کی وجہ سے ایسے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی، غم خواری، صلہ رحمی کرنا ہمارا دینی، ملی، اخلاقی فریضہ ہے۔ پہلے مرحلے میں کووڈ۔ 19 کی وجہ سے  اموات کے متعلقین کی امداد کے لئے جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی جانب سے متوفی خاندان کے سروے کی رپورٹ حاصل کی جائے گی۔ دوسرے مرحلہ میں حسب ضرورت ان کے لئے مناسب امداد اور کی کوشش کی جائے گی۔ ملت کے درد مند افراد سے مخلصانہ گذارش ہے کہ اس ضمن میں پریشان حال لوگوں کی رہنمائی فرمائے۔ اگر کسی وجہ سے ہمارے کارکن نہیں پہنچ پائے تو افراد ملت سے گذارش ہے کہ کووڈ ۔ 19 متوفی خاندان تک ہماری رہنمائی فرمائے۔ ورنگل اور اطراف و اکناف ورنگل کے مقامی جماعتوں کو توجہ دلوائے۔ ان خیالات کا اظہار محمد خالد سعید ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند ورنگل اربن و رورل نے کیا۔ ان کے علاوہ سید دستگیر سکریٹری انصار ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ نے کووڈ ۔ 19 سے متوفی خاندان میں اگر 6 سال عمر سے 12 سال عمر کے یتیم بچوں کو انصار ویلفیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ ہنمکنڈہ ونگل کی جانب سے (انصار ہائی اسکول ای ؍ ایم ) مفت عصری تعلیم و رہائش کا نظم رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔داخلہ دلوایا جائے۔ مزید تفصیلات کے لئے احمد عبدالحکیم سکریٹری حلقہ 9959773393، محمد خالد سعید چیرمین انصار ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ 9848139913 ربط کریں۔

 

نظرات بینندگان
captcha