موریتانیہ؛ وزارت امور اسلامی نے بغیر اجازت قرآن شایع کرنے پر خبردار کردیا

IQNA

موریتانیہ؛ وزارت امور اسلامی نے بغیر اجازت قرآن شایع کرنے پر خبردار کردیا

9:13 - June 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509572
تہران(ایکنا) وزارت امور اسلامی نے تمام نشریاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ «مصحف موریتانی» کو شایع کرنے سے گریز کریں جس کے لیے اجازت نہیں لی گیی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موریتانیہ کی وزارت اسلامی نے خبردار کیا ہےکہ مصحف موریتانیہ کے نام سے چھپنے والا قرآنی نسخہ غیرقانونی شمار ہوتا ہے لہذا اس کی اشاعت پر قانونی کارروائی عمل میں آسکتی ہے۔

جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اس نسخے کی اجازت نہیں لی گیی ہے۔

مذکورہ وزارت خانہ نے تمام افراد اور اشاعتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ کسی نسخے کی چھپائی سے پہلے اس کی اجازت کے حوالے سے اطمینان حاصل کریں ورنہ ذمہ داری ان پر عاید ہوگی۔

موریتانیہ؛ وزارت امور اسلامی نے بغیر اجازت قرآن شایع کرنے پر خبردار کردیا

مصحف موریتانیہ روایت ورش از نافع میں شایع کیا گیا ہے جس کو موریتانیہ میں خاص شہرت حاصل ہے۔/

3977696

نظرات بینندگان
captcha