رہبر انقلاب اسلامی: سلیقے کے اختلافات سے ہٹ کر شہید سلیمانی کی تشیع جنازہ کی طرح انتخابات میں شرکت پر تاکید

IQNA

رہبر انقلاب اسلامی: سلیقے کے اختلافات سے ہٹ کر شہید سلیمانی کی تشیع جنازہ کی طرح انتخابات میں شرکت پر تاکید

7:19 - June 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3509584
تہران(ایکنا) اقتصادی مشکلات کی شکایت بجا لیکن اس انتخابات میں شرکت اور بہترین امیدوار کا انتخاب کرکے مشکلات کے حل کی کوشش کی جائے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی شام قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب میں اس بار کے انتخابات کی اہمیت پر زور دیا ۔ آپ کا یہ خطاب آئی آر آئی بی کے مختلف ٹی وی چینلوں سے براہ راست نشر کیا گیا۔

 

آپ نے فرمایا کہ ایران اور ایرانی عوام کے دشمنوں نے اس بار بھی کوشش کی ہے کہ عوام انتخابات میں شرکت نہ کریں لیکن ایرانی عوام نے ہمیشہ دشمنوں کو ان کی اس مہم میں مایوس کیا ہے اور اس بار بھی انتخابات میں بھرپور شرکت سے دشمنوں کو مایوس کریں گے۔ آپ نے اس قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں ہر اس عمل کو عمل صالح کہا گیا ہے جو دشمنان اسلام کو مایوس کردے، فرمایا کہ انتخابات میں عوام کی شرکت دشمنوں کو مایوس کرتی ہے اس لئے انتخابات میں شرکت عمل صالح کی مصداق ہے۔

 

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےانتخابات کو عوام کے میدان عمل میں موجود رہنے کا مظہر قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اسی کے ساتھ صاف شفاف انتخابات کی اہمیت پر زور دیا اور فرمایا کہ ایران میں اب تک جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں وہ سب شفاف اور منصفانہ رہے ہیں۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے ٹی وی مباحثوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ ان مباحثوں نے ثابت کردیا ہے کہ ان انتخابات میں امیدواروں کے درمیان حقیقی معنوں میں مقابلہ آرائی ہے۔

 

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی کے ساتھ فرمایا کہ ہمارے ملک اور ہمارے نوجوانوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جس کی ایک مثال کورونا ویکسین کی تیاری ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ایران کے سائنسدانوں نے کورونا ویکسین تیار کرکے ملک کو کورونا ویکسین تیار کرنے والے معدودے چند ملکوں کے زمرے میں شامل کردیا۔

 

رہبرانقلاب اسلامی نے اسی کے ساتھ ایران کی ایٹمی توانائیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کے ایٹمی سائنسدانوں نے یورینیئم کی افزودگی کی سطح بیس فیصد سے ساٹھ فیصد تک پہنچا کر اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو ثابت کردیا ہے۔

رھبر انقلاب نے انتخابات میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کے ساتھ عوامی سہولت پر تاکید  اور ایرانی عوام کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

3978035

 

نظرات بینندگان
captcha