شیرانی جنگلات کی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا/ ایران کا شکریہ

IQNA

شیرانی جنگلات کی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا/ ایران کا شکریہ

8:47 - May 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3511931
شیرانی میں آگ بجھانے پر حکومت ایران کے دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اعلی حکام

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلا آخر بلوچستان کے ضلع شیرانی میں لگنے والی آگ پر 14 روز کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔
 
بہت بڑی اراضی پر آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے پائن نٹ اور زیتون کے جنگلات تباہ ہو گئے۔ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
 
پی ڈی ایم اے کے ساتھ پاک فوج اور ایف سی کے دستے بھی ریسکیو مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایران نے بھی آگ پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کی، ایران کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لئے نے فائر فائٹنگ جیٹ بھیجا گیا۔
 
اس سے قبل ایران نے آگ پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی مدد کے لیے ایک فائر فائٹنگ جیٹ اور ایک واٹر ٹینکر بھیجا تھا۔
 
شیرانی جنگلات کی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا/ ایران کا شکریہ
ایران فائیر فائٹر طیارہ کی تصویر
 
وزیر اعلی بزنجو سمیت وفاقی وزیرھاوسنگ اور دیگر اعلی حکام نے بیان میں کہا کہ  فائر فائٹر طیارہ فراہم کرنے اور شیرانی کی جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے پر ایرانی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
 
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سنگم پر واقع جنگل کی آگ خیبر پختونخواہ کے علاقے سے شروع ہوئی لیکن تیز ہواؤں کے باعث یہ شیرانی اور موسیٰ خیل سمیت دیگر علاقوں تک پھیل گئی۔
 
کوہ سلیمان کو دنیا کے سب سے بڑے چلغوزہ (صنوبر) کے جنگل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ 26,000 ہیکٹر پر مشتمل جنگل سالانہ 640,000 کلو گرام چلغوزے پیدا کرتا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha