بغداد میں تیسری بین المذاہب نشست کا اہتمام

IQNA

بغداد میں تیسری بین المذاہب نشست کا اہتمام

13:52 - September 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3512800
ایکنا تہران- وزارت خارجه عراق کے مطابق تیسری بین المذاہب نشست بغداد میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجسنی الفرات کے مطابق مذکورہ سیمینار میں اساتذہ اور طرز تدریس پر خوصی لیکچر دیے جائیں گے۔

سیمینار کمیٹی کی رکن صفیه سهیل کا کہنا تھا: وزارت خارجه عراق اور ادارہ اوقاف کے تعاون سے اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: تیسری بین المذاہب نشست اکتیس اکتوبر سے وزراء کونسل، بین المذاہب کونسل، ادارہ اوقاف اہل سنت اور دیگر مسیحی و شیعہ علما کی شرکت کے ساتھ «نسل نو کی تربیت:  صلح اور پائیدار ترقی» کے عنوان سے منعقد ہوگی۔

 

صفیه سهیل کا کہنا تھا: مذکورہ نشست دو دن تک جاری رہے گی جسمیں روش تدریس پر مقالے پیش ہوں گے جس میں امن و امان، بقائے باہمی اور پاییدار ترقی کے موضوعات پر گفتگو ہوگی۔/

4088047

نظرات بینندگان
captcha