ریاض میں قرآنی یونیورسٹی کی تعمیر پر تاکید

IQNA

ریاض میں قرآنی یونیورسٹی کی تعمیر پر تاکید

12:45 - March 07, 2015
خبر کا کوڈ: 2940419
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی سیمینار بعنوان « مطالعات قرآنی میں پیشرفت » میں شریک دانشوروں نے ریاض میں آئیڈیل قرآنی یورنیورسٹی بنانے پر تاکید کی ہیں

ایکنا نیوز- روزنامه «عکاظ» کے مطابق دو روزہ « مطالعات قرآنی میں ترقی » سیمینار میں جدید علوم کی پیشرفت اور اس حوالے سے اسلامی تعلیمات میں کام کرنے کے موضوع پر غورکیا گیا
«ملک سعود»  یونیورسٹی کے شعبہ قرآن اور مرکز تفسیر قرآن کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میں ریڈیو قرآن کے قیام اور ایکدوسرے کے تجربوں سے استفادے پر بھی تبادلہ خیال ہوا
قرآنی شعبوں میں ایم فیل اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلباء کی معاونت اور علمی سیمیناروں میں انکی شرکت کو ضروری قرار دیا گیا
جدید علوم سے اسلامی اور قرآنی تعلیمات کے تبلیغ اور ترویج میں استفادے اور ایکدوسرے سے تعاون کے مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی
اس سیمینار کے اختتام پر دانشوروں نے تیسرے سیمینار کا عنوان " قرآنی علوم کی ترویج میں میڈیا کا کردار" رکھنے پر اتفاق کیا
سیمینار کے انچارج «عبدالرحمن بن‌معاضه الشهری» نے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہا : اس سیمینار میں ۵۴ تحقیقی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور سیمینار کے ہمراہ منعقدہ نمائش میں تیس قرآنی اور اسلامی مراکز اور ادارے شامل تھے اور سیمینار کی خصوصی نشستوں میں ایک سو چالیس خاتون اور مرد محققین نے شرکت کی ہیں۔

2939265

ٹیگس: قرآن ، ریاض ، سیمینار
نظرات بینندگان
captcha