ایکنا: قرآنی شعبے کے ماہر کے مطابق کاروانِ قرآنی اربعین نے ایسا موقع فراہم کیا ہے کہ اس کے اراکین خوبصورت اور دلنشین تلاوتوں کے ساتھ قرآنی اعمال کے ذریعے سیدالشہداءؑ کی قرآنی شخصیت کو زائرین کے سامنے اجاگر کریں۔
ایکنا کی جانب سے منعقدہ قرآنی کمپین "فتح" کے سلسلے میں، ممتاز ایرانی قاری حمید جلیلی نے سورہ مبارکہ "نصر" کی روح پرور تلاوت پیش کی۔ اس تلاوت کو کمپین میں شرکت کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد قرآنی تعلیمات کے فروغ اور تلاوتِ قرآن کی حلاوت کو عام کرنا ہے۔
ایکنا: ملایشیاء کے صوبے "جوهور بارو" میں منعقدہ بینالمللی کتاب میلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی رایزنی دفتر نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی ادبی و ثقافتی تخلیقات پیش کیں۔
ایکنا: ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نوار غزہ پر مکمل قبضے اور فوجی کارروائیوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ایکنا: اتحاد عالم اسلام کے سیکریٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی نے مکہ مکرمہ میں ایک تقریب کے دوران عالمی ڈیجیٹل قرآنی تلاوت پورٹل (Global Digital Quran Recitation Portal) کا افتتاح کیا۔
یمن کی وزارت اوقاف نے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی قرآنی مسابقات (مقابلوں) کے لیے یمنی نمائندوں کے انتخاب کی غرض سے ایک خصوصی امتحان کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔