شیکاگو میں پہلے قرآنی میوزیم کا افتتاح

IQNA

شیکاگو میں پہلے قرآنی میوزیم کا افتتاح

8:25 - June 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3512067
تہران ایکنا: پہلا رسمی قرآنی میوزیم ایلینوی میں افتتاح کیا گیا جسمیں نایاب قرآنی خطی نسخے موجود ہیں۔

ایکنا نیوز- انڈیا ٹائمز کے مطابق بین الاقوامی میڈیکل اینڈ اسلامک اسٹڈی سنٹر ناگامیا  (NIIMS) نے  امریکی ریاست ایلینوی کے شہر رولینگ میں نایاب قرآنی نسخوں کے ساتھ اس مرکز کے اندر میوزیم کا افتتاح کیا گیا۔

 

میوزیم کی افتتاحی تقریب میں مختلف طبقوں کے افراد شریک تھے جہاں بعض نسخے چھ سو سال پرانا ہے۔ Asian Media USA کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں بعض نسخی امریکی تاریخ کے قدیم ترین نسخے شامل ہیں۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے : میوزیم میں مجموعی طور پر سو قرآنی نسخے شامل ہیں جو سب مامبو کی لکڑی، کجھور کی لکڑی اور چمڑے پر تحریر شدہ ہے اور یہ سب NIIMS  کی مرکزی لایبریری کے میوزیم میں موجود ہیں۔

 

شیکاگو میں پہلے قرآنی میوزیم کا افتتاح

 

NIIMS کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام نسخے  NIIMS میوزیم میں نمایش کے لیے موجود ہیں

جہاں لوگ آنے کے علاوہ اس ایڈریس  flipcause.com پر رابطہ اور معاونت بھی کرسکتے ہیں۔/

4064192

نظرات بینندگان
captcha