عمران خان گرفتاری: اسلام آباد ہائیکورٹ نے احاطہ عدالت میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا

IQNA

عمران خان گرفتاری: اسلام آباد ہائیکورٹ نے احاطہ عدالت میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا

16:29 - May 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3514272
جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری پر پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا/ مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کرلیا ہے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی 15 منٹ میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے ہدایت دی ہےکہ ہدایات لے کر فورا بتائیں کہ یہ کام کس نے کیا ہے؟

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ یہ بھی بتائیں کہ کس کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے؟

قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہوچکے ہیں ۔

عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری پر وائس چئیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اہم ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عظیم پاکستانیوں آج آپ لوگوں کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نےکہا کہ اپنے عظیم قائد عمران خان کے لیے جو آپ کے مستقبل کی لڑائی لڑ رہا ہے، آج گھر کوئی نہ بیٹھے، اگر آپ حقیقی آزادی چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کے ساتھ ، اپنی فیمیلز کے ساتھ نکلیں اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہی کیجئے۔

نظرات بینندگان
captcha