ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

آن لائن؛

ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

5:23 - December 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3515571
ایکنا: بین الاقوامی مقابلوں کا مقدماتی مرحلہ تیس دسمبر سے شروع ہوگا اور تین دن تک جاری رہے گا۔

 ایکنا نیوز کے مطابق 40ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ تیس دسمبر کو خواتین اور مردوں کے دونوں ڈویژن میں شروع ہوگا اور یہ مقابلی تین دن تک  جاری رہے گا۔

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ مجازی طور پر منعقد کیا جائے گا اور شرکاء کی پرفارمنس کی ویڈیو کی جانچ جیوری کرے گی۔ اس مقابلے کی جیوری اوقاف اور خیراتی امور کی تنظیم کے شہید سلیمانی کی عمارت میں جانچ پڑتال کریں گی۔

 

جیوری کی جانچ کے بعد، مطلوبہ کورم حاصل کرنے والے افراد کو اسلامی جمہوریہ ایران کے 40ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے فیزیکل مرحلے  میں داخل ہوگا۔ ان مقابلوں کا فیزیکل  مرحلہ پندرہ فروری کو تہران میں امام سجاد علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر شروع ہوگا اور مارچ تک جاری رہے گا۔

اس مقابلے کے ابتدائی مرحلے سے پہلے، دسمبر کے اوائل میں اسکریننگ کا مرحلہ منعقد ہوا۔

 

اوقاف اور خیراتی امور کی تنظیم کے قرآنی امور کے مرکز کے حکام کے مطابق 100 سے زائد ممالک نے 40ویں ایران بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شرکت کے لیے اپنے نمائندوں کو نامزد کیا ہے۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا 40 واں سلسلہ تحقیقی مطالعہ (خصوصاً مردوں کے لیے)، تلاوت قرآن اور مکمل قرآن کریم کے حفظ کے شعبوں میں دو حصوں میں مرد و خواتین میں منعقد کیا جائے گا۔/

 

4189871

نظرات بینندگان
captcha