دبئی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

دبئی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

6:26 - March 13, 2024
خبر کا کوڈ: 3516026
ایکنا: دبئی کے ستائیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا فائنل مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- ہلال خلیج نیوز کے مطابق دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ کے 27ویں مقابلوں کے آخری مرحلے کی سرگرمیاں آج بروز منگل 12 مارچ  کی شام شروع ہوچکی ہیں، جس میں دنیا بھر سے 70 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

 اس ایوارڈ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے مقابلے کے اس مرحلے کے انعقاد کے لیے اپنی تیاری پرتاکید کی ہے جو 2 تا 13 رمضان المبارک 1445 ہجری (12 تا 23 مارچ) دبئی کے علاقے الممزار میں سائنسی اور ثقافتی کانفرنسوں کے ہیڈ کوارٹر میں جاری رہیں گے۔ مقابلے کا پروگرام نماز تراویح کے بعد شروع ہوتا ہے اور متعلقہ یونٹس اور کمیٹیوں نے اس سالانہ قرآنی مقابلے کے انعقاد کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی ہیں جن میں مہمانوں بشمول ججز اور شرکا کی متحدہ عرب امارات میں آمد شامل ہے۔

 

ایوارڈ میڈیا یونٹ نے مختلف میڈیا کے ساتھ مسلسل رابطے کے لیے ایک مرکز تیار کیا ہے اور ایوارڈ چینل نور دبئی نیٹ ورک اور متعلقہ یوٹیوب اور انسٹاگرام چینلز سے نشریات کے علاوہ "Arabsat، Nilesat اور Hotbird" سیٹلائٹس کے ذریعے واقعات نشر کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔

 ایوارڈ میڈیا یونٹ مقابلے کے دنوں میں ملکی اور بین الاقوامی سیٹلائٹ چینلز پر نشر ہونے والے ایوارڈ ایونٹس کے بارے میں روزانہ خبریں تیار کرتا ہے۔

 

مرحله نهایی مسابقات بین‌المللی قرآن دبی برگزار می‌شود

 

 

ایران کے نمائندے کا فائنل مرحلے میں رسائی

اس سلسلے میں، مکمل قرآن کے نابینا ایرانی حافظ امیر ہادی بیرامی، جو دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے 27ویں مقابلے کے آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں، مقابلہ کریں گے۔ ایران کے نمائندے نے نو مارچ بروز ہفتہ اس مقابلے کے ابتدائی دور میں شرکت کی اور جیوری کے 4 سوالوں کے کامیابی سے جواب دیے اور مقابلے کے آخری مرحلے میں پہنچ گئے۔

امیرہادی بیرامی کے مطابق اس سال دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کا انعقاد پہلی بار دو ابتدائی اور آخری مراحل میں کیا جائے گا۔ دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے ستائیسویں مقابلے کا اختتام 22 مارچ کو ہونا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے چار اپریل کو وطن واپس آئیں گے۔/

 

4204874

نظرات بینندگان
captcha