ایکنا نیوز، العالم نیوز چینل کے مطابق، طالبان کے قریبی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ افغان حکمراں ادارے کی سیکورٹی فورسز نے صوبہ نمروز میں دو تاجیک شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو داعش دہشت گرد گروہ کے رکن ہیں۔
"المرصد" نے اطلاع دی ہے کہ حراست میں لیے گئے داعش کے ارکان نے کہا کہ وہ تاجکستان کے شہری ہیں اور جب وہ روس میں رہتے تھے تو انہیں اس دہشت گرد گروہ میں مدعو کیا گیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق داعش کے ان دو ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں طالبان نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ عسکری اور مذہبی تربیت کے لیے پاکستان کے شہر کوئٹہ جانا چاہتے تھے۔/
4209981