۸۰۰ ساله قدیم مسجد کو منہدم کردیا + ویڈیو

IQNA

۸۰۰ ساله قدیم مسجد کو منہدم کردیا + ویڈیو

8:08 - April 14, 2024
خبر کا کوڈ: 3516207
ایکنا: صہیونی رژیم نے مسلسل حملوں میں مشرقی غزہ کی تاریخی مسجد «شیخ زکریا» کو تباہ کردیا۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق جمعہ بارہ اپریل کو اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے مشرقی غزہ پر بمباری کرکے الدرج کے علاقے میں واقع تاریخی شیخ زکریا مسجد کو تباہ کردیا۔

 

اس علاقے پر بمباری سے مسجد اور اس کے آس پاس کے مکانات تباہ ہو گئے۔ یہ کارروائی غزہ جنگ میں تاریخی مقامات کو تباہ کرنے کی صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے دائرے میں کی گئی ہے۔

 

شیخ زکریا گرینڈ مسجد غزہ شہر کے الدرج علاقے کی پرانی مساجد میں سے ایک ہے۔ اس کے قیام کی تاریخ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن اس مسجد میں شام کے مفتیوں میں سے شیخ "زکریا التماری" نامی ایک شخص، جن کا انتقال صفر 749 ہجری میں ہوا، اس مسجد میں دفن ہیں، اور بعد میں اس مسجد کا نام شیخ زکریا رکھا گیا تھا۔ اس مسئلے سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ مسجد آٹھویں صدی کے نصف اول میں تعمیر کی گئی تھی۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4210101

نظرات بینندگان
captcha