اسلامی مرکز انڈیانا بعنوان تخلیقی مرکز + فلم

IQNA

اسلامی مرکز انڈیانا بعنوان تخلیقی مرکز + فلم

9:10 - June 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3509497
تہران(ایکنا) امریکہ میں«الهدی» اسلامی فاونڈیشن کا افتتاح فیشرز شہر میں کیا گیا اور اسکو مسلم و غیر مسلم کے لیے اوپن رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کے شہر فیشرز میں الھدی مرکز کے حوالے سے اقلیتی امور کے نمایندے شیخ ناصر کریمیان کا کہنا تھا کہ اس مرکز میں اسلامی، ثقافتی، سوشل اور اسپورٹس کے پروگرامز ہوں گے جس سے تمام لوگ بلا تفریق استفادہ کرسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس مرکز کے قیام سے لوگ خوش ہیں اور یہ مرکز اسلام کے تعارف کے لیے استعمال ہوگا جہاں مختلف تقریبات ہوں گی۔

 

الهدی اسلامی مرکز میں ایک مسجد، ایک مرکز اور بڑا ہال شامل ہے جبکہ بچوں کے لیے خصوصی کمرے بھی بنائے گیے ہیں۔

 

افتتاح کے موقع پر انتظامیہ نے تمام ان افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مرکز کے قیام میں تعاون کیا۔

مرکز کی ویڈیو:

ویڈیو کا کوڈ

فیشرز کے مئیر «اسکات فادنس» (Scott Fadness) نے مرکز کے حوالے سے خوشی کا اظھار کرتے ہوئے اسے تخلیقی مرکز قرار دیا۔


 
مسجد کی تعمیر کا کام سال ۲۰۱۹ سے شروع کی گیی جبکہ مقامی مخیرین کی مدد سے مئی ۲۰۲۱ کو اس کا کام مکمل ہونے پر اس کا افتتاح کیا گیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ نیویارک کے شہر انڈیکوٹ کے مسلمانوں نے بھی حال ہی میں « اسلامی مرکز انڈیکوٹ» کا افتتاح کیا ہے۔/

3975898

نظرات بینندگان
captcha