امسال ہندوستانی زائرینِ حج کی تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں

IQNA

امسال ہندوستانی زائرینِ حج کی تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں

19:02 - June 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509581
تہران (ایکنا) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے پیش کی جانے والی ہندوستانی زائرین کی تمام درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔ حج کمیٹی کے حوالے سے اس کی اطلاع دی گئی ہے ۔

سیاست نیوز کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے پیش کی جانے والی ہندوستانی زائرین کی تمام درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔ حج کمیٹی کے حوالے سے اس کی اطلاع دی گئی ہے ۔ حج کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب حکومت نے اپنے بیان میں یہ واضح کردیا ہے کہ کرونا کے باعث اس سال صرف سعودی شہری اور مقیمین ہی فریضۂ حج انجام دے سکیں گے ۔ اس صورتحال میں دیگر ممالک کے حجاج کرام کی درخواست منسوخ کردی گئی ہے ۔ سعودی عرب کے اس فیصلے کے بعدحج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2021 کے لئے تمام درخواستیں منسوخ کردی ہیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha