یوم یکجہتی مظلومین کشمیر و یمن

IQNA

یوم یکجہتی مظلومین کشمیر و یمن

6:03 - February 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3511243
عالمی استعمار کی سازش کی مذمت اور مظلومین جھاں کی حمایت کے لیے مسلمان شرکت کریں- مجلس وحدت
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژنکی جانب سے یوم احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کشمیر اور یمن میں جاری بھارتی و سعودی بدترین مظالم کی پرزور مذمت کی جائے گی۔
 
مجلس وحدت کے اعلامیے کے مطابق  آج  4 فروری 2022 کو کراچی میں بعد از نماز جمعہ خوجہ اثنا عشری مسجد،کھارادر  میں ریلی اور احتجاج کا اہتمام کیا گیا ہے۔
 
مجلس وحدت کی جانب سے مظلومین عالم کی حمایت کے لیے  تمام مومنین سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی گذارش کی گیی ہے 
 
 
نظرات بینندگان
captcha