اقوام متحدہ کی یمن میں امن کے حوالے سے تازہ کاوش

IQNA

اقوام متحدہ کی یمن میں امن کے حوالے سے تازہ کاوش

8:30 - March 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511458
تہران(ایکنا) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے امان میں جنگ میں فریقین سے مذاکرات شروع کردیا ہے۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق یمنی امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ھانس گروندبرگ نے مختلف احزاب اور جنگ کے فریقین سے امن اور جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ملاقات اردن کے دارالحکومت امان میں جاری ہے۔

 

گروندبرگ سے شایع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے:  گروندبرگ میں سو سے زاید یمنی شخصیات ان ملاقاتوں میں شامل ہیں جہاں سیکورٹی، سیاسی اور اقتصادی مسائل پر مذاکرات جاری ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی منصور ہادی اور انصاراللہ کے نمایندوں کے علاوہ اہم بازیگر ممالک سے بھی ملاقات کررہا ہے۔

 

 

گروندبرگ کے بیان میں کہا گیا ہے: یمن کی صورتحال ابتر ہے اور آٹھ سالہ جنگ میں کافی نقصانات ہوئے ہیں۔

 

اقوام متحدہ میں اقوام متحدہ کے نمایندے نے اردن میں سیاسی بازیگروں اور فریقین کے نمایندوں کا خصوصی شکریہ کیا جنہوں نے نے انکی دعوت قبول کی ہے۔

 

یمن میں آٹھ سالوں سے جنگ جاری ہے جہاں سعودی الاینس یمنی عوام پر امریکی ایماء پر وحشیانہ بم باری کررہا ہے۔

 

اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق آٹھ سالہ غیر متوازن جنگ میں اب تک چار لاکھ کے لگ بھگ افراد قربانی بن چکے ہیں۔/

4041248

 

نظرات بینندگان
captcha