لیبیا اور مراکش کے عوام سے یمنی علما کی ہمدردی

IQNA

لیبیا اور مراکش کے عوام سے یمنی علما کی ہمدردی

5:26 - September 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3514951
ایکنا یمن: انجمن علماء یمن نے مراکش میں زلزلہ اور لیبیا میں سیلاب پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے ان ممالک کے عوام سے ہمدردی کا اظھار کیا ہے۔

ایکنا نیوز- یمنی سوشل میڈیا کے مطابق یمنی علماء کی انجمن نے ایک بیان میں ان ممالک کے عوام سے مصیبت کی گھڑی میں غم اور دکھ کا اظھار کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظھار کیا ہے۔

 

علماء کی انجمن نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مراکش اور لیبیا کے عوام کی مدد میں آگے بڑھیں اور انکے غم کو کم کرنے کی کوشش کریں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت تمام اسلامی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر ذمہ داری عاید ہوتی ہے کہ وہ کردار ادا کریں۔

مذکورہ انجمن نے لیبیا کے عوام سے کہا ہے کہ وہ تمام سیاسی اختلافات سائیڈ پر رکھ کر اس وقت متحد ہوجائیں تاکہ مشکل آسان ہو۔

 

آخری رپورٹ کے مطابق مراکش میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور پانچ ہزار چھ سو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

لیبیا میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے جہاں کم از کم آٹھ ہزار لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں ہیں اور آٹھ ہزار دیگر لاپتہ ہیں۔/

 

4169145

نظرات بینندگان
captcha