یمن کے خلاف امریکی الاینس حملوں پر ردعمل

IQNA

یمن کے خلاف امریکی الاینس حملوں پر ردعمل

8:30 - January 13, 2024
خبر کا کوڈ: 3515681
ایکنا: سنئیر انصارالله رہنما نے امریکی اور برطانوی الائنس کی جانب سے یمن پر حملوں کے خلاف ردعمل ظاہر کیا۔

ایکنا نیوز- المسیرہ  نیوز کے مطابق عبد السلام الجحاف ، انصار اللہ کے سینئر ارکان میں سے ایک نے یمنی شہروں کے خلاف امریکہ-برطانیہ اتحاد کے حملوں کے جواب میں اپنے X نیٹ ورک اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ « امریکہ کی بربریت اور  انگلینڈ اور اسرائیل کے جنایتوں کا جواب دیا جائے گا اور اب بحیرہ احمر میں ایک بڑی جنگ چھڑ رہی ہے۔»

بائیڈن: یمن پر حملہ میرے حکم پر ہوا

امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن میں اپنے ملک کی فوجی جارحیت کے بعد اعلان کیا: «، میرے حکم پر، برطانیہ کے ساتھ ساتھ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی افواج اور آسٹریلیا، بحرین ،کینیڈا اور ہالینڈ نے یمن میں کئی اہداف کے خلاف کامیاب حملے کیے ہیں۔»

 

 البخیتی: یمن پر حملہ امریکہ اور انگلستان کی تاریخ کی سب سے بڑی حماقت تھی

اس سلسلے میں انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے یمن پر بمباری کے جواب میں کہا: امریکہ اور انگلستان جلد ہی جان لیں گے کہ یمن کے خلاف براہ راست جارحیت ان کی تاریخ کی سب سے بڑی حماقت ہے.

یمن پر بمباری کی سعودی مخالفت

 المیادین نے یہ بھی اطلاع دی کہ کچھ امریکی ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکی-برطانوی اتحاد کی طرف سے یمن پر بمباری کے خلاف تھا.

 

ایران نے یمن پر امریکی اور برطانوی فوجی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یمن پر امریکی اور برطانوی فوجی حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے من مانی کارروائی قرار دیا، انہوں نے اسے یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور قوانین، ضوابط اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا.

روس کی جانب سے یمن پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس منعقد کرنے کی درخواست

ماسکو نے یمن پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے حوالے سے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بھی طلب کیا.

 

حماس: امریکہ کا مقصد قابض حکومت کے جرائم کو چھپانا ہے

حماس کی تحریک نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یمن میں امریکہ اور انگلینڈ کی جارحیت ملک کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے اور واشنگٹن اور لندن خطے کی سلامتی پر اس کے نتائج کے ذمہ دار ہیں.

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےمذمت میں ایک بیان جاری کیا.

 

4193466

نظرات بینندگان
captcha