یمن میں قدیم ترین مصحف دریافت

IQNA

یمن میں قدیم ترین مصحف دریافت

15:38 - March 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3516044
ایکنا: یمنی مورخ کے مطابق دریافت شدہ نسخہ پانچ سو سال پرانا ہے جو صوبہ تعز سے ملا ہے۔

ایکنا نیوز- البوابہ نیوز کے مطابق یمن کے محقق اور صحافی بلال الطیب نے یمن کے صوبہ تعز میں ایک تاریخی قرآن کی دریافت کا اعلان کیا، جو 16ویں صدی کے آغاز کا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ قرآن تعز کے ضلع صبر المود میں واقع المعین گاؤں کی "طیب" مسجد کی سادہ لائبریری میں دریافت ہوا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ اسے آگ سے بچا کر نکالا گیا تھا۔

 

انہوں نے تاکید کی: قرآن مجید کا ایک حصہ آگ کی وجہ سے تباہ ہوگیا اور اس کا نصف معجزانہ طور پر برقرار رہا ہے۔

الطیب کے مطابق اس تاریخی مصحف کی صحیح عمر کے لیے آثار قدیمہ کی ضرورت ہے، تاہم ایسا لگتا ہے کہ یہ مصحف مذکورہ مسجد کی تعمیر کے وقت، یمن میں عثمانیوں کی ابتدائی موجودگی کے دوران لکھا گیا تھا۔

 

الطیب مسجد 10ویں صدی ہجری کے وسط میں یمن میں ابتدائی عثمانی موجودگی کے دوران تعمیر کی گئی تھی۔

ایک پرانی دستاویز کے مطابق یہ مسجد محرم 956 ہجری / فروری 1549 عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی۔

بلال الطیب، محقق اور مورخ کے مطابق، مسجد کی عمارت غالباً یمن کے پہلے عثمانی حکمراں امریزہ بن نصوح نے بنوائی تھی اور اس نے اس مسجد کے لیے تین دکانیں بھی وقف کر دی تھی۔/

 

4205475

ٹیگس: یمن ، مصحف ، قرآن ، دریافت
نظرات بینندگان
captcha